ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت خصوصی اجلاس آج ہوگا
بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات مہم اور ویکسی نیشن کے سلسلے میں محکمہ صحت کی جانب سے خصوصی اجلاس ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی زیر صدارت آج بعداز دوپہراڑھائی بجے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات مہم اور ویکسی نیشن کے سلسلے میں محکمہ صحت کی جانب سے خصوصی اجلاس ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی زیر صدارت آج بعداز دوپہراڑھائی بجے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے افسروں سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسر بھی شرکت کریں گے ۔