پیرمحل:قبضہ مافیاکیخلاف آپریشن

پیرمحل:قبضہ مافیاکیخلاف آپریشن

ریونیو آفیسر خالق داد ممتاز نے غلام مرتضیٰ رانااسسٹنٹ کمشنرپیرمحل کی ہدایت

پیرمحل( نمائندہ دنیا) ریونیو آفیسر خالق داد ممتاز نے غلام مرتضیٰ رانااسسٹنٹ کمشنرپیرمحل کی ہدایت پر ہمراہ عملہ محکمہ مال قانونگو ملک شبیر،حلقہ پٹواری جاوید اقبال،توقیر احمد،نمبردار میاں ارشد فاروق، میونسپل کمیٹی محمد اکرم مجاہد انکروچمنٹ آفیسر وعملہ اور ہیوی مشینری پولیس کی نفری کی قیادت میں دربار سادھو جنید قبرستان میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے قبرستان کی تین ایکڑ اراضی واگذار کروالی ، مافیا قبرستان میں قبضہ کی گئی جگہ پر میت تک نہیں دفنانے دیتا تھا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں