ٹو بہ :بجلی کی طویل لوڈ شیڈ نگ کیخلاف شہری سراپا احتجاج

ٹو بہ :بجلی کی طویل لوڈ شیڈ نگ کیخلاف شہری سراپا احتجاج

ٹائروں کو آگ لگا کر جھنگ ٹوبہ روڈ بلاک ،ٹریفک کی آمد و رفت معطل رہیراہگیروں کو مشکلات کا سامنا،پولیس کی یقین دہانی پرمظاہرین منتشر ہوگئے

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے اور اہلیان علاقہ نے ٹائروں کو آگ لگا کر جھنگ ٹوبہ روڈ بلاک کر دی جس کے نتیجے میں ٹریفک کی آمد و رفت معطل رہی اور راہگیروں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ، اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہر ہ کیااور فیسکو کے مقامی حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی ،مظاہرین کا کہنا تھا فیسکو حکام کی طرف سے شہری اور دیہی فیڈروں سے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجہ میں جہاں لوگوں کو شدید دشواریوں سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے ،وہاں اس صورتحال کے باعث لوگوں کا نظام زندگی بری طرح متاثر ہورہا ہے ، مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنے والے فیسکو حکام کے خلاف سخت انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے ،اس موقع پر پو لیس افسروں نے مظاہرین کو یقین دہانی کروائی کہ آپ کا مسئلہ حل کروایا جائے گا جس پر مشتعل مظاہرین منتشر ہو گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں