کمالیہ:جانوروں کی چربی سے تیل تیار، متعلقہ حکام خاموش
تیل مارکیٹ میں فروخت،محکمہ ماحولیات نے شکایات پرکان نہیں دھرے
کمالیہ (نمائندہ دنیا )قربانی کے جانوروں کی چربی پگھلا کر مضر صحت تیل کی تیاری عروج پر ،فوڈ اتھارٹی اور محکمہ ماحولیات کی ٹیموں نے کار روائیاں کرنے کے بجائے آنکھیں موند لیں عید الاضحی کے موقع پر ذبح کئے جانیوالے جانوروں کی چربی کو پگھلا کر مضر صحت تیل تیار کرکے مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔عید الاضحی پر مویشیوں کی آلائشوں اور انتڑیوں سے چربی نکالی جاتی ہے جس کو پگھلا کر مضر صحت تیل تیار کیا جاتا ہے محکمہ ماحولیات نے جانوروں کی باقیات سے چربی نکال کر اسے پگھلا کر تیل نکالنے کی شکایات پر کان نہیں دھرے ،مضر صحت تیل تیار کرکے مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہے فوڈ اتھا رٹی کی جانب سے مضر صحت تیل کی فروخت پر کوئی کارر وائی عمل میں نہیں لائی جا رہی شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔