گوجرہ:نہر میں گر کر ڈوبنے والے نوجوان کی نعش مل گئی

گوجرہ:نہر میں گر کر ڈوبنے والے نوجوان کی نعش مل گئی

27سالہ رضوان مویشیو ں کو پا نی پلا نے کیلئے نہرپر گیاتھا،گھر میں کہرام

گوجرہ(نمائندہ دنیا )نہر میں گر کر ڈوبنے والے نوجوان کی نعش مل گئی۔ محنت کش مویشیو ں کو پا نی پلا نے کیلئے نہرپر گیاتھا۔ریسکیو اہلکار و ں نے پانچ گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعدنعش کو نہر سے نکال لیا۔ معلوم ہوا ہے کہ محلہ سمن زار کا لو نی گوجرہ کا رہا ئشی 27 سا لہ رضوا ن اپنے مو یشیو ں کو مو چی وا لا روڈ نہر جھنگ برا نچ پر لے کر گیا اور مویشیو ں کو نہلا نے لگا اس دورا ن وہ اچانک نہرگیا اور گہرے پانی میں ڈوب گیا اطلا ع ملنے پر ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ کے افسروں ومقامی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور نوجوا ن رضوا ن کی نہر سے نعش کی تلا ش شروع کردی ہے ریسکیوجوانوں نے بھر کوششیں کر کے نوجوان کی نعش کو نہر سے نکال لیا ،نعش اس کے گھر پہنچتے ہی وہاں کہرام مچ گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں