ڈی پی او دفتر چنیوٹ میں پولیس افسروں کے لئے کور س

ڈی پی او دفتر چنیوٹ میں پولیس افسروں کے لئے کور س

ڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی عبدالرؤف نے سٹاف کے ہمراہ افسروں کو لیکچر دیا

چنیوٹ(نمائندہ دنیا)ڈی پی او دفتر چنیوٹ میں پولیس افسروں کیلئے کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے افسروں کی جانب سے orientation course کا انعقاد کیا گیا۔ایس پی انویسٹی گیشن کوثر پروین ،سی ٹی ڈی کے افسر،ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز،ڈی پی او دفتر کے افسر وں نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی عبدالرؤف نے اپنے سٹاف کے ہمراہ پولیس افسروں کو لیکچر دیا۔ دوران لیکچر پولیس افسروں کولا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے ، سکیورٹی ڈیوٹی سے متعلق ایس او پیز کے بارے میں تفصیلا آگاہی دی گئی۔افسروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل دیا گیا۔افسروں کو تفتیش،شہادت مختلف سنگین جرائم کے بارے میں آگاہی دی گئی اور انہیں بتایا گیا کہ کیسے سی ٹی ڈی سے مدد حاصل کی جاسکتی ہے ۔پولیس افسروں کو محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے اور دیگر ضروری امور کے بارے میں لیکچر دیاگیا۔سی ٹی ڈی افسروں نے لیکچر دیتے ہوئے بتایا کہ کس طرح پولیس اور سی ٹی ڈی باہمی تعاون کو مزید بڑھا سکتی ہیں اور کن مواقع پر پولیس سی ٹی ڈی سے مدد حاصل کرسکتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں