ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام 3 سال سے بند ، ہر چوتھا شہری مرض میں مبتلا

ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام 3 سال سے بند ، ہر چوتھا شہری مرض میں مبتلا

صنعتی شہر میں15 لاکھ مریضوں کاانکشاف، سرکاری ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس بی کی ادویات موجود ہی نہیں ،حکومتی اقدامات ناکافی:ڈاکٹر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) صنعتی شہر فیصل آباد میں 15 لاکھ ہیپاٹائٹس مریضوں کاانکشاف ہوا ہے ، ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام 3 سال سے بند ، سرکاری ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس سی کی ادویات موجود ہیپاٹائٹس بی کی موجود ہی نہیں ہیں ۔ تفصیل کے مطابق دنیا بھر میں آج ہیپاٹائٹس سے بچائو کے لئے آگاہی کا دن منایا جارہا ہے ۔ فیصل آباد میں ہر چوتھا شہری ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہے جبکہ ہسپتالوں میں اس حوالے سے سہولیات کا شدید فقدان ہے ۔ صنعتی شہرکا زیرزمین مضر صحت پانی ، باربرز کی جانب سے استعمال بلیڈ کا بار بار استعمال اور اتائی ڈاکٹروں کی بھر مارکی وجہ سے ہیپاٹائٹس مریضوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے ۔ ضلع بھر میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے لاکھوں مریض موجود ہیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں صرف ہیپاٹائٹس سی کی ادویات دستیاب ہیں جبکہ ہیپاٹائٹس بی کی ادویات موجود ہی نہیں ۔ڈاکٹرز کے مطابق ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لئے حکومتی اقدامات ناکافی ہیں اور شہریوں کی قومی ذمہ داری ہے کہ وہ جان لیوا مرض سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیرپر عمل کریں ۔ ہیپاٹائٹس کی بیماری سے بچائو کے لئے حکومت نے باربرز کی رجسٹریشن کے لئے ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام شروع کررکھا تھا جو گزشتہ تین سال سے بند ہے جس کی وجہ سے بھی شہری اس بیماری میں مبتلا ہوکر اپنی جان سے جارہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں