دودھ اور گوشت مہنگے داموں بیچنے پر 38 ہزار جر مانہ

 دودھ اور گوشت مہنگے داموں  بیچنے پر 38 ہزار جر مانہ

اسسٹنٹ کمشنرسٹی سیدایوب بخاری نے دودھ اور گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے پر 7 گرانفروشوں کو 38 ہزار روپے جرمانہ کیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر ) اسسٹنٹ کمشنر نے شہر کے مختلف علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی نرخناموں کے مطابق فروخت کو چیک کیا اور نڑوالا روڈ پربسم اللہ ملک،رضا آباد میں غزنوی ملک شاپ،علی ہجویری شاپ،میلاد روڈ پر امبالہ،طارق روڈ پر ملک شاپ کو پانچ سے 7 ہزار روپے ،منا نان سٹر کو پانچ ہزار روپے اور منصور آباد میں بیف شاپ کو اوورچارجنگ پر 6 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں