کرنٹ لگنے کے بڑھتے ہوئے واقعات حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت

کرنٹ لگنے کے بڑھتے ہوئے واقعات  حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122انجینئر احتشام واہلہ نے ہدایت کی ہے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122انجینئر احتشام واہلہ نے ہدایت کی ہے کہ موسم برسات میں مون سون بارشوں کے باعث کرنٹ لگنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کویقینی بنائیں، بجلی کی ٹوٹی ہوئی تاروں اور کھمبے کو چھونے سے گریز کریں،کسی بھی بجلی سے چلنے والی چیز کو ننگے پاؤں ہاتھ نہ لگائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں