نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- لاہور:گورنرچودھری سرورسےآئی جی پنجاب کی ملاقات
  • بریکنگ :- لاہور:امن وامان اوردیگرامورکےبارےمیں بات چیت
  • بریکنگ :- گورنرپنجاب کی جرائم کوروکنےکیلئےسخت اقدامات کی ہدایت
  • بریکنگ :- جرائم پیشہ افرادکیخلاف بلاتفر یق کارروائی کی جائے،گورنرپنجاب
  • بریکنگ :- لاہور:آئی جی پنجاب کی امن وامان کی صورتحال پربریفنگ
Coronavirus Updates

4 سال سے التوا کا شکار ڈولفن فورس کا ہیڈ کوارٹر مکمل

4 سال سے التوا کا شکار ڈولفن فورس کا ہیڈ کوارٹر مکمل

دنیا اخبار

بلڈنگ کی تزئین و آرائش ،آئندہ ہفتے وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں افتتاح متوقع

فیصل آباد(صغیرسانول)فیصل آباد میں چار سال سے التواء کا شکار ڈولفن فورس کا ہیڈ کوارٹر بالاخر مکمل ہوگیا،مکمل ہونے والی بلڈنگ کی تزئین و آرائش بھی کردی گئی، آئندہ ہفتے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہاتھوں عمارت کا افتتاح متوقع ہے ۔ سال 2017ء میں فیصل آباد میں ڈولفن فورس کے آغاز کے بعد سال 2018ء میں تھانہ غلام محمد آباد کے عقب میں نئی ڈولفن فورس ہیڈ کوارٹرز کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا تھا لیکن فنڈز کی کمی اور سابقہ پولیس حکام کی عدم توجہ کے باعث یہ منصوبہ تعطل کا شکار تھا جسے موجودہ سی پی او فیصل آبادکیپٹن (ر)محمد سہیل چودھری نے بالاآخر مکمل کروادیا، نیا تعمیر ہونے والا ڈولفن فورس ہیڈ کوارٹرز کی بیسمنٹ اور چار منزلیں مکمل کرلی گئی ہیں اس چار منزلہ عمارت کی تعمیر پر دس کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات ہوئے ، عمارت مکمل ہونے کے بعد پولیس لائن میں عارضی طور پر بنایا گیا ڈولفن فورس کا دفتر نئے ہیڈ کوارٹرز میں منتقل کرنے کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں جس کے بعد پولیس لائن میں دیگر فورس کیلئے مزید کمروں کی گنجائش بن جائے گی۔پولیس ذ رائع کے مطابق وزیر اعلیٰ اور آئی جی پنجاب متوقع طورآئندہ ہفتے میں ڈولفن فورس ہیڈکوارٹر کا افتتاح کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں