ڈیوائیڈر زپر رنگ نہ ہونے سے حادثات میں اضافہ
رات کے وقت سڑک پر ڈیوائیڈرز نظر نہیں آتے ،گاڑیاں ٹکرانے لگیں
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)میٹرو پولٹین کارپوریشن سڑکوں کے درمیان لگے ڈیوائیڈرز پر نشانات لگانا اور انہیں رنگ کرنا بھول گئی ، شہر میں حادثات کی شرح بڑھنے لگی ، فیصل آباد میں سڑکوں میں ڈیوائیڈرز پر میٹرو پولٹین کارپوریشن نے عرصہ دراز سے پینٹ نہیں کروایا اور نہ ہی ڈیوائیڈرز پر کوئی نشاہدہی کی ہے جس کے باعث رات کے وقت سڑک پر ڈیوائیڈرز نظر نہیں آتے اور اکثر گاڑیاں ڈیوائیڈرز سے ٹکرا جاتی ہیں اور آئے روز یہ ڈیوائیڈرز حادثات کا باعث بن رہے ہیں ، معاملہ پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے چیف نعیم اللہ وڑائچ کا کہنا ہے کہ ڈیوائیڈرز پینٹ جلد کروائے جائیں گے فنڈز نہ ہونے کے باعث پینٹ تاخیر کا شکار ہوئے تاہم مسائل سے آگاہ ہیں۔