101گرانفروشوں کوایک لاکھ 19 ہزار روپے جرمانہ

 101گرانفروشوں کوایک لاکھ 19 ہزار روپے جرمانہ

مجسٹریٹس کی طرف سے 94مارکیٹوں وبازاروں میں 1176 انسپکشنز

فیصل آباد(سٹی رپورٹر )ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اوورچارجنگ پر گزشتہ روز 101گرانفروشوں کوایک لاکھ 19 ہزار روپے جرمانہ کیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرنے کے لئے 94مارکیٹوں وبازاروں میں 1176 انسپکشنزکیں اور آٹا، پھل،سبزیوں، گوشت ودیگر اشیائے خورونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر دکانداروں کوموقع پر ہی مختلف مالیت کے جرمانے کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں