ڈی جی ہیلتھ کا دورہ فیصل آ باد ،ویکسی نیشن کی مانیٹرنگ

ڈی جی ہیلتھ کا دورہ فیصل آ باد ،ویکسی نیشن کی مانیٹرنگ

ڈاکٹرہارون نے گلی محلوں میں جا کر موبائل ٹیموں کی موجودگی کو بھی چیک کیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر نے کورونا ویکسی نیشن کی خصوصی مہم پر عملدرآمد کو چیک کرنے کیلئے مختلف مقامات کا ہنگامی دورہ کیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا،ڈائریکٹر ای پی آئی مختار احمد،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد بھی موجود تھے ۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب سٹی ٹرمینل،ڈی گراؤنڈ ڈسپنسری،راجباہ روڈ کیمپ، ویکسی نیشن سنٹرز اوردیگر سٹیٹک پوائنٹس پر گئے اورشہریوں کو ویکسین لگانے اور گلی محلوں میں موبائل ٹیموں کی موجودگی کو چیک کیا۔انہوں نے اپنی نگرانی میں بعض گلیوں میں موجود افراد کے موبائل فونز سے 1166 پر میسج کرکے ویکسین لگوانے کی تصدیق کی اور ویکسین کے بغیر افراد کو سنٹر بھجواکر ویکسی نیشن کرائی۔انچارج سٹی ٹرمینل عاصم الیاس نے ڈی جی ہیلتھ سروسز کو بتایا کہ پبلک ٹرانسپورٹ سٹینڈ سے روانہ ہونیوالی بسوں اور ویگنوں میں مسافروں کو ویکسین لگانے کے لئے ترغیب دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں