فیصل آ باد : 60سکول داخلہ ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام

فیصل آ باد : 60سکول داخلہ ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام

فیصل آبادکے 60 ہائی اورہائر سیکنڈری سکول جولائی تک کاداخلہ ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام۔بچوں کے کم داخلے پر سکول سربراہوں کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)محکمہ تعلیم نے سکول وائزرپورٹ جاری کردی ۔محکمہ تعلیم پنجاب کی فروری سے شروع ہونیوالی داخلہ مہم سکول سربراہوں کی نااہلی کے باعث ناکامی سے دوچار ہونے لگی ہے ۔ گزشتہ سال کی نسبت بچوں کی تعداد میں اضافہ کے بجائے داخلہ مزید کم ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق سکول سربراہوں کو اگست سے داخلہ مہم بہتر بناتے ہوئے مزید بچے سکولوں میں داخل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔معاملے پر سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ پورا نہ کرنیوالے سکول سربراہوں کیخلاف کارر وائی ہو گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں