بہترین انتظامات ،کارکردگی ، دارالامان جھنگ نمبر ون قرار

 بہترین انتظامات ،کارکردگی ، دارالامان جھنگ نمبر ون قرار

انچارج دارالامان ثمرہ رباب کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور گلدستے سے بھی نوازا گیا

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ پنجاب محمد حسن اقبال نے پنجاب بھر کے محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے اداروں کا دور ہ کیا ، وزٹ کے دوران جھنگ کے دارالامان شیلٹر ہوم کے نظم و نسق ، آرٹ و کرافٹ سکلز اور دستاویزی ویڈیو و دیگر انتظامات اور بہترین کارکردگی بنا پر پنجاب بھر میں نمبر ون قرار دیا اور دارالامان کی انچارج ثمرہ رباب کو بہترین کارکردگی کی بنا پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا ہے ۔گزشتہ روز ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میڈم فرخ رضوان نے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل کے انچارج دارالامان جھنگ ثمرہ رباب کو سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب کی طرف سے جاری تعریفی سرٹیفکیٹ اور گلدستہ پیش کیا اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میڈم فرخ رضوان نے کہا سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب محمد حسن اقبال کی جانب سے پنجاب بھر میں کارکردگی کی بنا پر جھنگ کے دارالامان کو نمبر ون قرار دینا اور ادارے کی سپرنٹنڈنٹ ثمرہ رباب کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینا کسی اعزاز سے کم نہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں