گھر کی بالکونی سے چھلانگیں مارکر فرار ہونیوالے 2مبینہ چور پکڑے گئے

گھر کی بالکونی سے چھلانگیں مارکر فرار  ہونیوالے 2مبینہ چور پکڑے گئے

مدینہ ٹاؤن ایکس بلاک میں گھر کی بالکونی سے چھلانگیں مارکر فرارہونے کی کوشش میں دو مبینہ چور پکڑے گئے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پانچ افراد نے ڈھڈی والا سے ٹینٹ کا سامان چوری کیا تھا اور پانچوں ملزم مدینہ ٹاؤن ایکس بلاک میں سامان فروخت کرنے گئے ،خرید کنندہ نے شبہ ہونے پر تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس کو اطلاع دے دی پولیس کے پہنچنے پر ملزموں نے فرار ہونے کیلئے گھر کی بالکونی سے چھلانگیں لگادیں،تین ملزم چھلانگ لگانے میں کامیاب ہوکر فرار ہوگئے جبکہ ایک ملزم چھلانگ لگاکر چوٹ لگنے سے بھاگ نہ سکا اور دوسراملزم خوفزدہ ہوکر چھلانگ لگانے میں کامیاب نہ ہوا جس پر دونوں ملزموں کو اہل علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیاواقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز کو موصول ہوگئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں