مجیدہ میموریل ہسپتال میں فری کیمپ
ڈائریکٹرحاجی سنز ویلفیئر فا ؤنڈیشن حافظ محمد نعیم کے زیر اہتمام آرتھوپیڈک ،یورالوجی اور پلاسٹک سرجری کا فری کیمپ مجیدہ میموریل ہسپتال ساڑ والا ر وڈ چنیوٹ میں لگایا گیا
چنیوٹ(نمائندہ دنیا)ڈائریکٹرحاجی سنز ویلفیئر فا ؤنڈیشن حافظ محمد نعیم کے زیر اہتمام آرتھوپیڈک ،یورالوجی اور پلاسٹک سرجری کا فری کیمپ مجیدہ میموریل ہسپتال ساڑ والا ر وڈ چنیوٹ میں لگایا گیا جس میں کنسلٹنٹ یورالوجسٹ ڈاکٹر نبیل اسما عیل اور کاسمیٹک سرجن ڈاکٹر سجیل اسماعیل نے شرکت کی۔ کیمپ کی خاص بات خدمت ِ خلق کے جذبہ سے سر شار امریکہ سے آئے آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر وحید اکبر کی خصوصی شرکت تھی ۔