اسسٹنٹ کمشنر کا اراضی ریکارڈ سنٹرچنیوٹ کا اچانک دورہ

 اسسٹنٹ کمشنر کا اراضی ریکارڈ سنٹرچنیوٹ کا اچانک دورہ

زیر التوا کیسز چیک کئے ، انتظامی امور میں غفلت برداشت نہیں ،غزالہ کنول

چنیوٹ(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنرسید مسعود نعمان کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرچنیوٹ غزالہ کنول کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا سرپرائز وزٹ ، عملہ کی حاضری و انتظامات چیک کئے ، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے اراضی ریکارڈ سنٹرچنیوٹ کا اچانک دورہ کیا اور سنٹر پرٹوکن کے اجرا، رجسٹریشن، زیر التوا امور اور انسداد کوروناایس او پیز چیک کئے ۔انہوں نے سٹاف کی حاضری چیک کی اور موقع پرموجود سائلین سے مسائل دریافت کئے ۔انہوں نے زیر التوا کیسزبھی چیک کئے اور پینڈنسی کو زیرو کرنے کے لئے انچارج سنٹر کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سنٹر میں صفائی کا اعلیٰ ترین معیار اور سائلین کیلئے بیٹھنے کے لئے بہترین انتظام، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہمہ وقت برقرار رکھنے کی بھی تاکید کی۔انہوں نے واضح کیا کہ سنٹر کی انسپکشن کا عمل جاری رہے گا اور انتظامی امور میں غفلت برداشت نہیں ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں