چنیوٹ:ٹیکس جمع نہ کروانے پر متعدد فرنیچر شورومز سیل

 چنیوٹ:ٹیکس جمع نہ کروانے پر متعدد فرنیچر شورومز سیل

مذاکرات جاری تھے ،ایف بی آر نے تاجروں کیساتھ زیادتی کی،دانش نعیم

چنیوٹ(نمائندہ دنیا) ایف بی آر کی کارروائی ٹیکس جمع نہ کروانے پر متعدد فرنیچر شورومز سیل کردیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق چنیوٹ ایف بی آر کی کارروائی ،ٹیکس جمع نہ کروانے پر متعدد فرنیچر شورومز سیل، کارروائی ان لینڈ ریونیو آفیسر محمد وقار علی خان کی سربراہی میں ٹیم نے کی ۔ایف بی آر کی کارروائی پر فرنیچر مارکیٹ احتجاجا بند کردی گئی جبکہ صدر فرنیچر مارکیٹ ایسوسی ایشن دانش نعیم فخری کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے تاجروں کے ساتھ سخت زیادتی کی ،ایف بی آر کیساتھ ہمارے مذاکرات جاری تھے اورانہوں نے گزشتہ روز ہمیں 10دن کا تحریری طور پر وقت دیا تھا فرنیچر شورومز سیل کرنے پر تاجروں نے احتجاجا ًمارکیٹ بند کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں