ایس ایس پی آپریشنز کی محرم کے حوالے سے اہم میٹنگ

ایس ایس پی آپریشنز کی محرم کے حوالے سے اہم میٹنگ

جلوس لائسنس داران و منتظمین اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز محمد افضل کی پولیس لائنز کمپلیکس میں جلوس لائسنس داران و منتظمین اور امن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ میں ایس پی لائلپور ٹائون احمد ارسلان ،ایس پی مدینہ ٹائون حفیظ الرحمن بگٹی،ایس پی اقبال ٹائو ن حافظ کامران ، اے ایس پی کوتوالی منزہ کرامت ،ڈی ایس پی سول لائن عطا الرحمن ،انچارج سکیورٹی حبیب خان اورسید جعفر حسین نقوی ، سید تجمل حسین زیدی ،ڈاکٹر افتخار نقوی اور دیگر لائسنس داران ،امن کمیٹی اہل تشیع کے ممبران اورعزادار سالار شامل تھے ۔ایس ایس پی آپریشنز نے مجا لس اور مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے حوالے سے تمام شرکا میٹنگ سے قابل عمل تجاویز لیں اور متعلقین کو ہدایا ت جاری کیں کہ مرکزی جلوس کے تمام راستوں ،امام بارگاہوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے ۔جلوس و مجالس میں ہر آنے جانیوالے افراد کی مکمل تلاشی لی جائے ، خواتین کی چیکنگ کیلئے بھی مناسب انتظام کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں