جرم ثابت، قاتل کوموت، 4کو عمرقید وجرمانے کی سزا

 جرم ثابت، قاتل کوموت، 4کو عمرقید وجرمانے کی سزا

قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ایک مجرم کو سزائے موت، چار کو عمر قید و جرمانے کی سزا کاحکم سنا دیا گیا

تاندلیانوالہ(نمائندہ دنیا ) تفصیلات کے مطابق تھانہ گڑھ کے علاقہ چک نمبر455گ ب کے رہائشی مرتضیٰ کو اس کی بیوی پارس بی بی نے اپنے آشنا و دیگر کے ساتھ مل کر نیند کی گولیاں دے کر قتل کردیاتھا جس کا ٹرائل اسد اللہ سراج ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں زیر سماعت تھا جہاں جرم ثابت ہونے پر پارس بی بی کو عمر قید و دولاکھ جرمانہ،کرائے کے قاتل نواب کو سزائے موت و پانچ لاکھ جرمانہ، ناصر کو عمر قید و دو لاکھ جرمانہ، عابد کو عمر قید دو لاکھ جرمانہ، نسیم بی بی کو عمر قید و دولاکھ جرمانہ عائد کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں