ویکسین دستیاب نہیں ،شہری دربدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

ویکسین دستیاب نہیں ،شہری دربدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

ضلعی انتظامیہ کے افسر کاروبار سیل کر کے ذاتی تشہیر میں مصروف:محبوب الزماں

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے کہا ہے کہ ایک طرف حکومت کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے لئے سخت پابندیاں لگانے کا اعلان کررہی ہے تو دوسری طرف شہرکے ویکسی نیشن سنٹرزپرویکسین دستیاب نہیں،پریشان شہری دربدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، ضلعی انتظامیہ نے بھی سارازوراپنی تشہیرپرلگارکھاہے ،ضلعی انتظامیہ کا ایک افسر کاروباری اداروں، دکانوں ، شاپنگ سنٹرزاور فوڈپوائنٹس کوسیل کرکے اپنی ذاتی تشہیراور انا کی تسکین میں مصروف ہے ،عوام میں خوف وہراس پھیلایاجارہاہے ۔انہوں نے کہا بغیر ویکسی نینشن سرٹیفکیٹ کے سرکاری دفاترمیں پابندی نے افسروں کی موجیں لگادی ہیں،سارادن فارغ بیٹھ کرشام کو گھروں میں چلے جاتے ہیں، عوام ذلیل و خوار ہورہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں