گورنمنٹ گرلز جدید سکول میں نئی تعمیر ہونیوالی عمارت کا افتتاح
نئی عمارت ایک کروڑ 80لاکھ کی خطیر رقم سے پایہ تکمیل تک پہنچی،سعیداحمد حکومت تعلیم وصحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،چودھری اشفاق
ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چودھری سعید احمد سعیدی اور مرکزی نائب صدر چودھری محمد اشفاق نے گورنمنٹ گرلز جدید سکول میں نئی تعمیر ہونیوالی عمارت کا افتتاح کردیا ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید ،اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر ،ضلعی چیئرمین ٹیوٹا چودھری سہیل عباس ٹیپو ،چیئرمین بلدیہ میاں شہزاد احمد اور سکول ایجوکیشن کے افسر بھی ان کے ہمراہ تھے چودھری محمد اشفاق اور چودھری سعید احمد سعیدی نے کہا حکومت تعلیم وصحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،بنیادی سہولیات کی شہریوں کی دہلیز تک فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،انہوں نے بتایا سکول کی نئی عمارت ایک کروڑ 80لاکھ کی خطیر رقم سے پایہ تکمیل تک پہنچی ہے ،انہوں نے کہا سکول میں طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر نئی عمارت انتہائی ضروری تھی ،اب طلبہ نئی عمارت میں موسم کی سختیوں سے بچ کر آسانی سے تعلیم حاصل کرسکیں گے ۔