فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، 20سالہ ماسٹر پلان پر مشاورت
ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو پلان کے نمایاں پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی
فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام 20سالہ فیصل آباد ماسٹر پلان2021-2041 کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور جامع بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈر سے مشاورت مکمل کی جارہی ہے جس میں قابل عمل تجاویز شامل کرکے حکومت پنجاب سے حتمی منظوری حاصل کی جائیگی جس کے نفاذ سے دیرپا اور منظم ترقی کی بنیادیں مضبوط ہونگی۔ اس سلسلے میں فیصل آباد ماسٹر پلان کے نمایاں پہلوؤں کے بارے میں ارکان پارلیمنٹ کو بریفنگ دی گئی جس میں چیئرمین ایف ڈی اے چودھری لطیف نذر، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی چودھر ی فیض اللہ کموکا، چودھری عاصم نذیر، ملک عمر فاروق، فردوس رائے ، میاں وارث عزیزاور چودھر ی علی اختر کے علاوہ میاں فرخ حبیب اور اجمل چیمہ کے نمائندوں میاں نبیل ارشد، شیرافگن چیمہ نے شرکت کی جبکہ بریفنگ میں وائس چیئرمین واسا شیخ شاہد جاوید اور ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے ڈاکٹر فیصل عظیم، ایف ڈی اے گورننگ باڈی کے ممبرز چودھر ی جاوید شریف، ماجد حسین، میاں یاسرانور، چودھر ی ناصر محمود، سید سلطان اعظم ودیگر کے علاوہ ایف ڈی اے کے افسر بھی موجودتھے ۔