ٹرک کو آگ لگ گئی، ڈرائیور ،ہیلپرمعجزانہ طور پر محفوظ

ٹرک کو آگ لگ گئی، ڈرائیور ،ہیلپرمعجزانہ طور پر محفوظ

چاولوں سے بھر اٹرک شیخوپورہ سے ملتان جارہا تھا کہ اچانک ٹائرپھٹ گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار) ٹرک کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی،ٹرک جل کر خاکستر ہوگیا ٹرک پر لدے چاول بھی جل گئے ،ٹرک ڈرائیور اور ہیلپر معجزانہ طور پر محفوظ رہے ، ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پاکر باقی ماندہ چاول اتار کر بچالئے ،بتایا گیا کہ چاولوں سے بھرا ہوا ٹرک شیخوپورہ سے ملتان کی طرف جارہا تھا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ انٹر چینج کے قریب ٹرک کا اگلا ٹائر اچانک پھٹ گیا،موٹروے پر رگڑ کھانے کی وجہ سے ٹرک کے انجن والے حصے میں آگ بھڑک اٹھی اور آگ نے پورے ٹرک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،ٹرک میں موجود ڈرائیور اور ہیلپرنے چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچائیں،اطلاع ملنے پر موٹروے پولیس،ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور ٹرک میں موجود چاولوں کو ٹرک سے اتاراتاہم ٹرک اور ٹرک میں موجود چاولوں کا بیشتر حصہ جل کر خاکستر ہو گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں