گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج گوجرہ میں شجرکاری مہم
حکومت وطن عزیز کوکلین اینڈ گرین بنانے کیلئے دن رات کوشاں ،بلال اصغر
گوجرہ(نامہ نگار) سرسبز شاداب پنجاب مہم کے تحت گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج گوجرہ میں پودے لگا نے کی تقریب کا انعقاد کیاگیاجس میں سپیشل کوارڈینیٹرٹووزیر اعلٰی پنجاب وایم پی اے چودھری بلال اصغروڑائچ نے پودے لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ سمیرا عنبرین،ڈپٹی ڈائریکٹرکالجزملک حق نواز دانش،کالج ہذاکے پرنسپل پروفیسرڈاکٹر تنویراحمد عباس کھچی اور پرنسپل پروفیسرگورنمنٹ کالج برائے خواتین عابدہ شہزادی نے بھی پودے لگائے ۔اس موقع پر بلال اصغروڑائچ نے کہا حکومت وطن عزیز کوکلین اینڈ گرین بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔ ۔تقریب کے موقع پر فارسٹ آفیسر خلیل احمد اوراوصاف کاہلوں بھی موجود تھے ۔