دعوت اسلامی کی ’’پودا لگاؤ درخت بناؤ مہم ‘‘
دعوت اسلامی کی ’’پودا لگاؤ درخت بناؤ مہم ‘‘ میں عوام بھر پور حصہ لیں،درخت دھر تی ما ں کا حسن ہے
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا ) ان خیالات کااظہارحاجی شیخ محمد ریاض عطاری، خالد محمود قادری، شیخ فیضان عطاری، شیخ اشرف مونگہ، شیخ مصطفین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیرنے دعوت اسلامی کے پروگرام ایف جی آر ایف کے زیر اہتمام کچہری روڈ پر شجر کا ری مہم کے سلسلے میں پودالگایا ۔ اس موقع پرچیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد عارف وڑائچ ،ایکسین فہیم شہزادبھی موجود تھے ۔