الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نام سے تنظیم قائم

الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نام سے تنظیم قائم

پہلاورکرزاجلاس، حسام احمد قاضی صدراور محمد شہروز عباد جنرل سیکرٹری منتخب تنظیم کو غیر سیاسی طور پر قیام میں لایاگیا ہے ،صدر ،جنرل سیکرٹری کا خطاب

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فیصل آباد میں الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ رپورٹرز کی فلاح و بہبود اور انکے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نام سے نمائندہ تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا پہلا ورکرز اجلاس اقبال سٹیڈیم کے کمیٹی روم میں ہوا جس میں مختلف الیکٹرانک میڈیا گروپ سے منسلک رپورٹرز نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں شریک تمام رپورٹرز کی متفقہ رائے سے حسام احمد قاضی کو الیکٹرانک میڈیا رپورٹرزایسوسی ایشن کا صدر، محمد شہروز عباد کو جنرل سیکرٹری، خرم شہزاد اور میاں منور اقبال کو نائب صدر، بلال بلوچ کو فنانس سیکرٹری، حماد احمد کو جوائنٹ سیکرٹری اور محمد رمضان مرزا کو انفارمیشن سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ اجلاس کے دوران نومنتخب عہدیداروں اور ممبروں کی جانب سے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کے دوران ورکنگ جرنلسٹس کیلئے ایکریڈیشن کارڈ، صحافی کالونی، میڈیکل سہولیات سمیت دیگر حقوق کے حصول کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھاتے ہوئے حقوق کے حصول کا عزم کیا گیا۔اس موقع پر اجلاس کے دوران صدر حسام احمد قاضی اور جنرل سیکرٹری شہروز عباد سمیت دیگر نے کہا ایسوسی ایشن کے قیام کا مقصد کوئی سیاسی یا مفادات کے حصول کی جنگ نہیں۔ اس تنظیم کو غیر سیاسی طور پر قیام میں لایاگیا ہے اور اس کا کسی سیاسی جماعت سے الحاق نہیں ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں