اے سی آفس ،میونسپل کارپوریشن ہال میں خدمت کچہریاں
عوام کو فوری انصاف و مسائل حل کی فراہمی اولین ترجیح،ڈپٹی کمشنر مسعود نعمان
چنیوٹ(نمائندہ دنیا)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان نے اسسٹنٹ کمشنر آفس بھوآنہ اور میونسپل کارپوریشن ہال چنیوٹ میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا، اسسٹنٹ کمشنرچنیوٹ غزالہ کنول اور اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ خرم شہزاد بھٹی ودیگر ریونیو کے افسراور عملہ اراضی ریکارڈ سنٹر بھی موجود تھا، ریونیو عوامی خدمت سروسز میں انسداد کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور افسر وں کو اپنے مسائل بتائے ، ڈپٹی کمشنرو دیگر افسروں نے موقع پر مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے ،درستگی ریکارڈ،فرد کا اجرا،انتقالات کا اجرا،رجسٹری،انکم سرٹیفکیٹ ، معائنہ ریکارڈ،ڈومیسائل کا اجرا اور ریونیو سے متعلقہ دیگر معاملات کو وہاں قائم شدہ کاؤنٹرز پر فوری حل کیے گئے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرکا کہنا تھا عوام کو فوری انصاف و دیگر مسائل حل کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،لوگوں نے موقع پر مسائل حل کرنے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریونیو عوامی خدمت سروسز کو حکومت پنجاب کا احسن اقدام قرار دیا، علاوہ ازیں تحصیل لالیاں میں بھی ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا انعقاد کیا گیا جہاں اسسٹنٹ کمشنرنے لوگوں کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے احکامات جاری کیے ۔