ڈی سی کی زیرصدارت کچہری،شہریوں کے مسائل سنے

 ڈی سی کی زیرصدارت کچہری،شہریوں کے مسائل سنے

عوام کا کچہریوں میں رش کام پر اعتماد کا اظہار ، عمرجاوید کا کچہر ی میں خطاب

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے محکمہ مال میں سرخ فیتہ کلچر کے خاتمے کے لئے کوششیں تیز کردیں،اس ضمن میں وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ہر ماہ کے پہلے ورکنگ ڈے پر ریونیو عوامی خدمات کی ایک ہی چھت تلے فراہمی جاری ہے ، ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر سرپرستی چاروں تحصیلوں میں بھی ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا انعقاد کیا گیا،ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے تحصیل کو نسل ہال میں منعقدہ ریونیو کچہری میں شرکت کی اور شہریوں کے مسائل سن کر موقع پر حل کے احکامات جاری کئے ،اس موقع پر شہریوں کی طرف سے وراثت،تقسیم سمیت دیگر امور سے متعلقہ درخواستیں دی گئیں جن کو موقع پر نمٹا دیا گیا،ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جارہا ہے ، عوام کا کچہریوں میں رش کام پر اعتماد کا اظہار ہے ، کچہری میں اے ڈی سی آر مدثر بخاری،اسسٹنٹ کمشنر زوہا شاکر سمیت دیگر افسر بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں