چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر فیصل آبادکا ٹی ایچ کیو جڑانوالہ کا دورہ

 چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر فیصل  آبادکا ٹی ایچ کیو جڑانوالہ کا دورہ

چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر فیصل آباد ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا کے مطابق ضلع فیصل آباد میں ساڑھے 11لاکھ افراد کو کورونا ویکسی نیشن کیا گیا ہے

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا ) تحصیل جڑانوالہ سمیت مختلف تحصیلوں میں 578 موبائل ٹیمیں300سنٹرزمیں عملہ اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر فیصل آباد ڈاکٹر مشتاق سپرا نے تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال جڑانوالہ کے دورہ کے دوران کیا جبکہ بہترین انتظامات پر ایم ایس ڈاکٹر رانا عبدالواجد اور ڈ ی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ کی کارکردگی کو سراہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں