رجانہ : ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ، بارش کی وجہ سے مین شاہراہ دریا میں تبدیل

رجانہ : ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ، بارش کی وجہ سے مین شاہراہ دریا میں تبدیل

سڑک پر موجود گہرے گڑھوں کے باعث آئے روز ٹریفک حادثات معمول ،قیمتی گاڑیاں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،کئی سال سے بنیادی سہولیات کا فقدان ، عوامی نمائندوں اورضلعی انتظامیہ کی بے حسی ، شہری احساس کمتری میں مبتلا

رجانہ (نمائندہ دنیا)بارش کی وجہ سے مین شاہراہ سمندری روڈ دریا کا منظر پیش کر نے لگی ،ضلعی انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کی طرف سے بات وعدوں سے آگے نہ جا سکی سمندری روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی۔ سڑک پر موجود گہرے گڑھوں کے باعث آئے روز ٹریفک حادثات معمول بن چکے ہیں جبکہ قیمتی گاڑیاں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہیں۔ مین شاہراہ رجانہ سمندری روڈ پر سفر کرنا جان جوکھوں میں ڈالنے کے مترادف ہوچکا ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسی شاہراہ پر گورنمنٹ ڈگری کالج خواتین، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ،گورنمنٹ گرلز ایلمینٹری سکول ،گورنمنٹ بوائز ایلمینٹری سکول محکمہ زراعت، محکمہ واپڈا، پاسکو گودام ،محکمہ فوڈ، کوآپریٹو سوسائٹی کے دفاتر بھی موجود ہیں یاد رہے کہ رجانہ میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی، پختہ سڑکوں کی بروقت مرمت نہ ہونے کے باعث ٹوٹ پھوٹ جیسے مسائل اور بنیادی سہولیات کا فقدان گزشتہ کئی سال سے جاری ہیں لیکن منتخب عوامی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کی بے حسی اور چشم پوشی نے رجانہ کے باسیوں کو عدم تحفظ اور احساس کمتری کا شکار بنا دیا ہے ۔ اہل رجانہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ جلد رجانہ سمندری روڈ کی تعمیر کو یقینی بنانے کیلئے فنڈز جاری کئے جائیں اور سڑک کی فوری تعمیر کو شروع کرتے ہوئے عوام کے دیرینہ مطالبے کو پورا کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں