محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے اجلاس ، علما کا تعاون کا اعلان
آر پی او نے صدارت کی ، امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ہر سطح پر کوششیں جاری رکھیں گے :علما کرام ،امید ہے علما فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے کر دار ادا کرتے رہینگے :رفعت مختار راجہ
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)آر پی او فیصل آباد رفعت مختار راجہ کی زیر صدارت پولیس لائن پولیس کمپلیکس میں محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے میٹنگ منعقد کی گئی جس میں صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،پیر ابراہیم سیالوی،مولانا ریاض محمد کھرل،ذاکر افتخار حسین نقوی،سید جعفر نقوی،مولانا یوسف انور،قاری حنیف بھٹی ، آصف رضا قادری،مفتی ضیا مد نی اور مختلف مکاتب فکر کے علما کرام نے شرکت کی۔آرپی او فیصل آبادنے کہا محرم الحرام کے دوران علماکرام کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔مذہبی ہم آہنگی،رواداری اور برداشت سے ہی امن و آشتی کی فضا برقرار رکھی جا سکتی ہے ۔ علما کرام نے آ ر پی او فیصل آباد سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا اور اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔انہوں نے کہا وہ امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ہر طرح سے اور ہر سطح پر اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔اس موقع پر آرپی او فیصل آباد نے اظہار خیا ل کر تے ہو ئے امید ظاہر کی کہ علما کرام معاشرے سے فرقہ واریت جیسے ناسور کو ختم کر نے کیلئے بھی اپنا مثبت کر دار ادا کرتے رہیں گے ۔