گریڈ 18 سے 21 ، ملازمین کے اثاثوں کی تفصیل طلب

گریڈ 18 سے 21 ، ملازمین کے اثاثوں کی تفصیل طلب

30 جون تک تفصیلات جمع کروانیکا حکم ،ایف بی آ رکی طرف سے سرکاری اداروں کے سربراہوں کیلئے نوٹیفکیشن کا اجرا ،نہ جمع کرانے پر ترقیاں رک جائینگی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایف بی آر نے گریڈ 18سے 21کے سرکاری ملازمین سے اثاثہ جات کی تفصیلات مانگ لیں ، تفصیلات چھپانے والوں کی ترقیاں روک لی جائیں گی ۔ ذرائع کے مطابق بورڈ آف ریونیو کی جانب سے تمام سرکاری اداروں کے سربراہوں کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں گریڈ 18 سے گریڈ 21 تک کے افسروں سے انکے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ، سرکاری ملازمین کو 30 جون تک کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین اپنے اکائونٹس اور اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کروانے کے پابند ہیں اور جو ملازمین 31 اگست تک تفصیلات جمع نہیں کروائیں گے ان کی ترقیاں روک دی جائیں گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں