یوم آ زادی کی آ مد ،جڑانوالہ کے بازاروں میں پرچموں کی بہار

یوم آ زادی کی آ مد ،جڑانوالہ کے بازاروں میں پرچموں کی بہار

تاجر رہنما ؤں نے لوگوں مین مفت قومی پرچم ، بیجز اور جھنڈیاں تقسیم کیں

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )یوم آزادی کی آمد کے موقع پر بازاروں میں سبز ہلالی پرچم ، بیجز اور جھنڈیوں کے سٹال سج گئے ۔بچے بوڑھے ، خواتین ملک سے محبت کے اظہار کے لیے اپنے گھروں کو سجانے کے لیے سبز ہلالی پرچم اور جھنڈیاں خریدنے میں مصروف ہیں ۔ تاجر رہنما ؤں نے مفت پرچم ، بیجز اور جھنڈیاں تقسیم کرکے وطن عزیز سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔صدر مرکزی انجمن تاجران ملک خالد رشید،سینئر نائب صدر چودھری حبیب اﷲ عطار نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے ۔ پاکستان اﷲ تعالیٰ کی خاص نعمت ہے ۔ ہمارے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ہم ایک آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں کیونکہ پاکستان میں تمام لوگوں کو تمام حقوق حاصل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں