جھنگ :یوم شہدا پولیس کی تقریب ،پلاٹ و صحت کارڈز تقسیم

 جھنگ :یوم شہدا پولیس کی تقریب ،پلاٹ و صحت کارڈز تقسیم

38 شہدا پولیس جھنگ کے ورثاء کیلئے 14کنال پر مشتمل کالونی کا قیام

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جھنگ پولیس کے زیر اہتمام یوم شہدا پولیس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ، شہدائے پولیس جھنگ کے ورثا کیلئے شہداء کالونی کا قیام ، ورثاء میں رہائشی پلاٹ و صحت کارڈز تقسیم کئے گئے ۔تقریب میں راجہ رفعت مختار آر پی او فیصل آباد ، محمد اکرم شیخ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ ، فیاض احمد موہل ڈپٹی کمشنر جھنگ ، فرخ سلطان سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ ، فاروق احمد ہندل ایڈیشنل ایس پی جھنگ ، رانا خالد رشید ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ ،ڈی ایس پی ٹریفک ،ڈی ایس پی پٹرولنگ ،ڈی ایس پی لیگل ،جملہ ایس ڈی پی اوز سرکلز ہائے و جملہ ایس ایچ اوز ، ممبران رئیل اسٹیٹ ، انجمن تاجران ، سکول مالکان ، سول سوسائٹی اور سابق ایم پی اے شیخ یعقوب نے خصوصی شرکت کی ۔جھنگ پولیس کے دستے نے شہدائے پولیس جھنگ کے ورثاء کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔38 شہدا پولیس جھنگ کے ورثاء کیلئے 14کنال پر مشتمل شہداء کالونی کا قیام عمل میں لایا گیا ، تقریب میں شہداء کے ورثاء میں رہائشی پلاٹس و صحت کارڈ تقسیم کئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں