درخت ہماری صحت کے لیے ایسے ہیں جیسے جسم کیلئے دل :محمد زبیر

درخت ہماری صحت کے لیے ایسے  ہیں جیسے جسم کیلئے دل :محمد زبیر

درخت ہماری صحت کے لیے اس طرح ہے کہ جس طرح جسم کے لیے دل کا کردار ہے

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا ) زیادہ درختوں کی افزائش زیادہ موسم کے خوشگوار ہونے کا ذریعہ ہیں۔ وزیراعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین منصوبے کو جس قدر سراہا جائے کم ہے ۔ ہماری آئندہ نسلوں کے لیے پاکستان کی آب و ہوا میں اس قدر تازگی ہوگی کہ پالوشن سرے سے ختم ہو کر رہ جائے گی ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر نے جامعہ الیاسیہ اسلامک یونیورسٹی فیصل آباد روڈ کے سبزہ زار میں وائس چانسلر امیر جماعت اہلسنت مفتی ڈاکٹر محمد یونس رضوی ، ناظم اعلیٰ اصغر علی نوری، شیخ اکبر، محمد صابر، جمال شاہ ، علامہ شہباز حسین چشتی، عثمان چشتی ، قمر جلیل و دیگر کے ہمرا ہ پودا لگاتے ہوئے شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں