اسسٹنٹ کمشنرزکو سبزی،پھلوں کی نیلامی کا جائزہ لینے کی ہدایت
اسسٹنٹ کمشنرعمران جعفر کا مرکزی منڈی کا دورہ ،منافع کی شرح بھی چیک کی
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنرفیاض احمدموہل کی ہدایت پر ضلع بھر میں صارفین کو ارزاں نرخوں پر اشیاء کی فروخت کو یقینی بنایا جا رہاہے ۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر نے ضلع کی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزکو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنی تحصیلوں کی مرکزی سبزی و پھل منڈی کا دورہ کرکے اشیا کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیں ۔ اس حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفرنے شہر کی مرکزی سبزی و پھل منڈی کا دورہ کیا۔انہوں نے منڈی میں سبزی اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا اور مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری ریٹ لسٹ میں پرچون فروشوں کے لئے مقرر کی گئی منافع کی شرح کو بھی چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی میں مقامی طور پر پیدا ہونیوالی سبزیوں کے نرخ کم ہیں،افسر سبزی کی دکانوں پر ریٹ لسٹ اور ریٹ بورڈ آویزاں کرنے کی شرط پر عملدرآمد کرائیں تاکہ شہریوں کو مقررہ قیمت پر اشیا مل سکیں ۔