ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف چنیوٹ نے جھمرہ روڈ پر پودے لگائے
حکومت کی خصوصی ہدایت پر شجر کاری مہم کے سلسلہ میں ضلع کے تمام محکمے پودے لگا رہے ہیں
چنیوٹ(نمائندہ دنیا)حکومت کی خصوصی ہدایت پر شجر کاری مہم کے سلسلہ میں ضلع کے تمام محکمے پودے لگا رہے ہیں۔اس ضمن میں شاہد ارسلان ساہی ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف چنیوٹ نے وقف پراپرٹی جھمرہ روڈ پر پودے لگائے ۔جبکہ اس موقع ڈی آئی او ریاض حسین سمیت میڈیا نمائندگان ودیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر ر اوقات شاہد ارسلان ساہی نے کہا کہ درخت دھرتی کاحسن اور ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کا قدرتی ذریعہ ہیں لہذا زیادہ سے زیادہ پودے لگانے چاہئیں ۔