نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- عدالت میں ملزمان کی شناخت کی قانونی حیثیت نہیں،وکیل
  • بریکنگ :- انسداددہشتگردی عدالت نے 5 ملزمان کوعمرقیدکی سزاسنائی تھی
  • بریکنگ :- لاہورہائیکورٹ نےاپیل میں 2 ملزمان رضوان،اشفاق کوبری کردیاتھا
  • بریکنگ :- سپریم کورٹ،اغوابرائےتاوان کے 3 ملزم 18 سال بعدبری
  • بریکنگ :- عدالت نےعبدالوہاب،ظہیراحمد،وارث علی کوشک کافائدہ دےکربری کیا
  • بریکنگ :- اسلام آباد:ملزمان کی جیل میں شناخت پریڈنہیں کی گئی،وکیل
  • بریکنگ :- اسلام آباد:مدعی نےعدالت میں ملزمان کوشناخت کیا،وکیل
Coronavirus Updates

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی امن کمیٹی کے ارکان سے ملاقات

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی امن کمیٹی کے ارکان سے ملاقات

دنیا اخبار

علما کرام ،امن کمیٹی کے ممبران کی محرم میں امن کیلئے تعاون کی یقین دہانی

چنیوٹ(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان کی زیر صدارت محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ میٹنگ ، ڈی پی او بلال ظفر شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان اور ڈی پی او بلال ظفر کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران امن کمیٹی ممبران ،علما کرام کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ،مذہبی ہم آہنگی ،رواداری اور برداشت سے ہی امن و آشتی کی فضا برقرار رکھی جا سکتی ہے ،علما کرام ،امن کمیٹی ممبران نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ،انہوں نے کہا کہ وہ امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ہر طرح سے اور ہر سطح پر اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے تمام علما کرام و امن کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ علما کرام معاشرے سے فرقہ واریت جیسے ناسور کو ختم کرنے کیلئے بھی اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں