پنجاب اورنجی کالج ٹوبہ میں روڈ سیفٹی آگاہی سیمینارمنعقد

پنجاب اورنجی کالج ٹوبہ میں روڈ سیفٹی آگاہی سیمینارمنعقد

طلبا کو آگاہی فراہم کرنا موبائل ایجوکیشن یونٹ کا مشن ،سب انسپکٹررضوان بھٹی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی ہدایت پر موبائل ایجوکیشن یونٹ کی ٹیم نے پنجاب اور نجی کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ میں روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا ، نجی کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ کے پرنسپل اور سٹاف کو لیکچر دیا۔ انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ سب انسپکٹر رضوان بھٹی نے کہا کو رونا وائرس، ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی، سوشل میڈیا کا مثبت استعمال اور منشیات کے خلاف طلبا کو آگاہی فراہم کرنا موبائل ایجوکیشن یونٹ کا مشن ہے جسے ہر صورت جاری رکھا جائے گا، انہوں نے ٹریفک رولز کے متعلق لیکچر دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ون وے کی خلاف ورزی مت کریں، تیز رفتاری مت کریں، سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں ، گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں۔ سوشل میڈیا کا مثبت استعمال اور منشیات کے نقصانات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ منشیات کا استعمال صرف ایک فرد کی زندگی تباہ نہیں کرتا بلکہ اس سے جڑی تمام زندگیوں کو تباہ کر دیتا ہے جبکہ سوشل میڈیا پراسلحہ کی نمائش اور شرانگیزمواد کی اشاعت کسی کو بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل سکتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں