ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ سجاف کی ٹیم جیت گئی

ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ  سجاف کی ٹیم جیت گئی

ضلعی محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام صحت مند خاندان خوشحال پاکستان کے فروغ کیلئے فلڈ لائٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (سجاف)اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی ٹیموں کے درمیان بوہڑانوالی گراؤنڈ میں کھیلا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) ضلعی محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام صحت مند خاندان خوشحال پاکستان کے فروغ کیلئے فلڈ لائٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (سجاف)اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی ٹیموں کے درمیان بوہڑانوالی گراؤنڈ میں کھیلا گیا جو سجاف کی ٹیم نے جیت لیا۔ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ظفر اقبال اورسینئر سول جج شہباز حجازی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چودھری اختر ورک، سابق صدر شہزاد بشیر چیمہ، چودھری بلال اشرف بسرا ایڈووکیٹ،چودھری عابد علی ایڈووکیٹ،سدرہ سعید بندیشہ ، چیمبر آف کامرس کے سابق صدر رانا سکندر اعظم اور دیگر بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں