لڑکی کو ہراساں کرنے والے تین افراد پکڑے گئے
عثمان دوستوں رمضان اور مجا ہد سے مل کر اپنی کزن کو بلیک میل کررہا تھا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فیصل آباد میں ایف آئی اے سائبرکرائم ٹیم نے طارق آباد میں کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو نازیبا تصاویر کی بنیاد پر ہراساں کرنے والے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے طارق آباد میں ایف آئی سائبر کرائم ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو نازیبا تصاویر کی بنیاد پر ہراساں کرنے والے ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عثمان اپنے دوستوں کے ہمراہ اپنی کزن کو بلیک میل اور ہراساں کر رہا تھا۔ملزم نے لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر دوستوں اور فیملی ممبرز کو بھیجیں ۔ ایف آئی اے نے ملزم عثمان اور اس کے دو ستوں رمضان اور مجاہد کو گرفتار کر کے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔