اعوان والا میں200روپے لیکر ویکسین لگانے کاانکشاف

 اعوان والا میں200روپے لیکر ویکسین لگانے کاانکشاف

چھاپے کے دوران 3ملزم فرار،خوراکیں،سرنجیں،ویکسی نیشن کارڈبرآمدویکسین کی خوراکیں جاری ہونے اور دیگر افراد کی شناخت کیلئے تحقیقات جاری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کورونا ویکسین لگانے کے عوض رقم وصول کرنے کا انکشاف، اعوان والا میں 200 روپے وصول کرکے ویکسین لگائی جارہی تھی ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ نے محکمہ ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا تو ویکسین کے عوض رقم لینے والے تین ملزم فرار ہو گئے ۔ کارروائی کے دوران ویکسین کی 127 خوراکیں، سرنجیں اور ویکسی نیشن کارڈ برآمد ہوئے ۔ ویکسین لگوانے والے افراد کی رجسٹریشن کے بجائے مینوئل اندراج کیا گیا۔ ویکسین رکھنے کیلئے مطلوبہ درجہ حرارت بھی برقرار رکھنے کا انتظام نہیں تھا۔ ڈی ڈی او ہیلتھ محمد احمد کے مطابق ویکسین کو مطلوبہ درجہ حرات پر نہ رکھنے سے صحت پر منفی اثرات ہو سکتے ہیں۔ ویکسین لگانے والے ایک شخص کی شناخت سول ہسپتال تاندلیانوالہ کے ملازم کے طور پر ہو گئی ۔ ویکسین کی خوراکیں جاری ہونے اور دیگر افراد کی شناخت کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں