کرکٹ چیمپئن شپ :سی ای اوز ایجوکیشن کی آن لائن میٹنگ

 کرکٹ چیمپئن شپ :سی ای اوز ایجوکیشن کی آن لائن میٹنگ

پنجاب سکولز کرکٹ چیمپئن شپ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے پنجاب بھر کے سی ای اوز ایجوکیشن کی آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تمام اضلاع کو رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر بھجوانے کی ہدایت کی گئی

فیصل آباد(نیوزرپورٹر) اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری سہیل شہزاد، پی سی بی سے خرم نیازی، سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد علی احمد سیان و دیگر نے ویڈیو لنک سے شرکت کی۔محکمہ تعلیم پنجاب اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے پنجاب سکولز کرکٹ چیمپئن شپ تمام اضلاع میں آج سے شروع ہورہی ہے جس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے پنجاب بھر کے سی ای اوز ایجوکیشن کی آن لائن میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں ایڈیشنل سیکرٹری سہیل شہزاد اور پی سی بی سے خرم نیازی نے سی ای اوز سے تیاریوں بارے رپورٹ طلب کی۔ سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد علی احمد سیان نے ویڈیو لنک سے میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں فوکل پرسن میاں ندیم احمد ، مسعود انور و دیگر نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں