نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کوروناسےمزید 24 اموات
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 28 ہزار 252 ہوگئی
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےکےدوران 52 ہزار 589 کوروناٹیسٹ کیےگئے،این سی اوسی
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےمیں کوروناکےمزید 893 کیس رپورٹ،این سی اوسی
  • بریکنگ :- ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 1.69 فیصدرہی،این سی اوسی
Coronavirus Updates

عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں:محبوب الزماں

 عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں:محبوب الزماں

دنیا اخبار

ارکان اسمبلی اور وزرا کی تنخواہوں میں اضافے کا حکومتی فیصلہ قابل مذمت

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے ارکان اسمبلی اور وزرا کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کے حکومتی فیصلہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اپنی تنخواہوں میں اضافہ کرنا مہنگائی ، بیروزگاری اور کورونا کے ستائے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ۔ ارکان پارلیمنٹ اجلاسوں سے غیر حاضر رہ کر بھی کروڑوں روپے کی تنخواہیں اور الاؤنسز وصول کررہے ہیں جبکہ عوام دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں ،ا سمبلی اجلاسوں میں غیر حاضر ارکان پارلیمنٹ کو تنخواہیں اور الاؤنسز نہ دیئے جائیں،عوام نے انہیں اس لئے پارلیمنٹ میں بھیجا ہے کہ وہ قانون سازی اور اپنے حلقہ کے عوام کی آواز ان ایوانوں تک پہنچائیں، 80فیصد سے کم حاضری والے ارکان کی سابقہ تنخواہیں اور الاؤنسز واپس لئے جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں