حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے زراعت تباہ :علی گورایہ

حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے زراعت تباہ :علی گورایہ

اجناس کی قیمتیں تاریخ میں سب سے کم ترین سطح پر،ڈویژنل صدر کسان بورڈ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)کسان بورڈ کے ڈویژنل صدر علی احمدگورایہ نے کہا حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے زراعت تباہ اور کسان کنگال بن چکے ۔ شوگر ملیں ہر سال کسانوں کو کروڑوں کا ٹیکہ لگاتی ہیں۔ اجناس کی قیمتیں تاریخ میں سب سے کم ترین سطح پر ہیں جبکہ تیل،بجلی، کھاد ، مشینری،زرعی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے اور وعدے کے باوجود زرعی ٹیوب ویلوں کیلئے بجلی سستی کرکے فلیٹ ریٹ ابھی تک مقرر نہیں کیا۔ زراعت گھاٹے کا سودا بن چکی ہے ۔ بار بار حکومت سے کسانوں کے جائز مطالبات ماننے کا کہا گیا مگر حکمرانوں نے انکی ایک نہیں سنی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں