اسسٹنٹ کمشنر سٹی کا سبزی منڈی غلام محمد آباد کا دورہ
سید ایوب بخاری نے سبزیوں کی بولیوں کی نگرانی کی ،سٹاک کو چیک کیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے سبزی منڈی غلام محمد آباد کا دورہ کیااورمختلف شیڈز میں جاکر سبزیوں کی بولیوں کی نگرانی اور سٹاک کو چیک کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بولیوں کے موقع پر موجود رہ کر سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں کو مانیٹر کرتے ہوئے کہا کہ عام مارکیٹ میں صارفین کو مناسب قیمتوں پر پھلوں وسبزیوں کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے بولیوں کے عمل کو مانیٹر کیا جارہا ہے ۔انہوں نے سبزی منڈی میں کوروناایس او پیز پر ذمہ دارانہ عملدرآمد کو بھی یقینی بنانے کی تاکید کی اور واضح کیا کہ کوئی شخص فیس ماسک کے بغیر نظر نہیں آنا چاہیے ۔انہوں نے ریڑھی فروشوں کے پاس نرخناموں کی موجودگی اور اشیا کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔