ٹرینوں کی آمدوروانگی میں گھنٹوں تاخیر، مسافرپریشان

ٹرینوں کی آمدوروانگی میں گھنٹوں تاخیر، مسافرپریشان

ٹرینوں کی آمدوروانگی میں گھنٹوں تاخیرسے مسافرپریشان رہے گزشتہ روز ٹرینیں تاخیر کا شکارہوئیں کراچی سے براستہ فیصل آباد راولپنڈی جانے والی سرسید ایکسپریس2گھنٹے 30منٹ تاخیر کا شکار ہو کر فیصل آباد ریلوے سٹیشن پہنچی

فیصل آباد(نیوزرپورٹر) کراچی سے براستہ فیصل آباد راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس2گھنٹے 40منٹ تاخیر کا شکارہوئی کراچی سے براستہ فیصل آباد لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس 3گھنٹے 10منٹ کی تاخیر کا شکار ہوئی کراچی سے براستہ فیصل آباد لاہور جانے والی شاہ حسین2گھنٹے 25منٹ تاخیرکا شکار ہوئی کراچی سے براستہ فیصل آباد ملکوال جانے والی ملت ایکسپریس2گھنٹے 30منٹ تاخیر کا شکارہو کر فیصل آباد ریلوے سٹیشن پہنچی لاہور سے براستہ فیصل آباد ملتان جانے والی بدر ایکسپریس 1 گھنٹہ 20منٹ کی تاخیر سے فیصل آباد ریلوے سٹیشن پہنچی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں