پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

طے شدہ قواعد وضوابط کیمطابق فرائض سر انجام دینگے ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)محکمہ داخلہ پنجاب اور پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی پرائس کنٹرول قانون 1977 کے حوالے سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی۔دوسرے روز میٹروپولیٹن کارپوریشن ہال میں ٹریننگ کے دوران مختلف سیشنز ہوئے جن میں ڈویژنل کمشنر ثاقب منان نے بھی شرکت کی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوشن خرم خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرسنٹر فار پروفیشنل ڈویلپمنٹ آف پبلک پراسیکیوشن سید منتظر مہدی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کوٹرائل اور حتمی آرڈرکے حوالے سے عبوری آرڈرز،ججمنٹ رائٹنگ کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ وہ طے شدہ قواعد وضوابط کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دیں گے ۔اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے لئے منعقدہ دو روزہ تربیتی سیشن کے انعقاد کو سراہا اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو تاکید کی کہ وہ ٹریننگ کے دوران پرائس کنٹرول ایکٹ سے مکمل آگاہی کے بعد اس پر عملدرآمد بھی کریں۔انہوں نے ماسٹر ٹرینرز کی طرف سے فراہم کی جانے والی مفصل بریفنگ پر شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں